تہران، ارنا – دو خاتون ایرانی ریفریز ' گلارہ ناظمی اور زری فتحی' کویت  کی فٹ بال فیڈریشن کی دعوت پر اس ملک میں  خواتین فٹسال پریمیئر لیگ مقابلوں کے فائنل میچ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔

کویت فٹ بال فیڈریشن نے گلارہ ناظمی اور زری فتحی' کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہیں کویت ویمنز فٹسال پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کی ریفرینگ کیلیے مدعو کیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ میچ 29 جنوری کو شہر کویت میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے گیلان سے تعلق رکھنے والی خاتون گلارہ ناظمی، جنہوں نے حالیہ برسوں میں ریفرینگ میں قابل قبول ترقی حاصل کی ہے اور اہم ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے،  فٹ بال کی تاریخ اور اعداد و شمار کی بین الاقوامی فیڈریشن IFFHS نے 2021 میں ٹاپ فٹ بال ریفریوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

وہ  1362 ہجری شمسی کو صوبے گیلان میں پیدا ہوئی اور خواتین اور مردوں کی ٹیموں میں ریفری کے طور پر اپنے فرائض کو سرانجام دے رہی ہے اور انہیں 2014 سے بین الاقوامی ریفری کے طور پر منتخب ہوئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1