سری لنکا میں منعقدہ ایشین انڈر 20 شطرنج چیمپئن شپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی جس میں ایرانی جونیئر ٹیم نے ایک طلائی اور ایک کانسی کاتمغہ اپنے نام کر لیا۔
بلٹز سیکشن میں ملیکا محمدی 7 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئیں اور طلائی تمغہ حاصل کیا اور مہدی غلامی نے بھی اس سیکشن میں 5.5پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
آنوشا مہدیان نے6.5پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
مردوں کے حصے میں مہدی غلامی اور سیدکیان پورموسوی نے بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشنوں کو حاصل کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1