یہ بات "سید ابراہیم رئیسی" نے منگل کے روز جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے مناسبت سے اہل خانہ اور عملے کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کا تعلق امت اسلامیہ سے ہے اور اس عظیم شہید کی شخصیت کو اسلامی دنیا میں ایک بااثر شخصیت کے طور پر سب کے سامنے متعارف کرایا جانا چاہیے۔
رئیسی نے رہبر معظم انقلاب کی طرف سے شہید سلیمانی کے لیے "مکتب" کے عنوان کو ایک موثر نکتہ قرار دیا اور کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک شخص نہیں تھے بلکہ ایک مکتب کے طور پر تمام معاشروں کے لیے پیغامبر تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں شام اور عراق میں مقدس مقامات کے دفاع کے مسئلے کو مسخ نہیں ہونے دینا چاہیے، شاید بہت سے مسلمانوں کو شام اور عراق میں ایران کی موجودگی کی وجہ بالکل نہیں معلوم تھی۔
ایرانی صدر نے یہ پوچھے جانے پر کہ اگر شہید سلیمانی شام اور عراق کے میدان جنگ میں موجود نہ ہوتے تو خطے اور دنیا کا کیا حال ہوتا، کہا کہ شہید سلیمانی کی کوششیں ایک نرم ت اور سخت جنگ تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تکفیر اور پروپیگنڈے میں مبتلا کچھ لوگوں کو زہر دیا گیا اور مختلف طریقوں سے ان کی اصلاح کی کوشش کی گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2021 - 11:07
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے مختلف ممالک کی مزاحمتی طاقتوں کی تربیت میں شہید سلیمانی کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے اس اقدام نے عالم اسلام میں ایک بہت بڑی صلاحیت پیدا کی ہے۔