ویانا، ارنا - ویانا مذاکرات کے ساتویں دور میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا چوتھا اجلاس، جس کا مقصد جابرانہ پابندیوں کو ہٹانا ہے، جمعہ کی سہ پہر کوبورگ ہوٹل میں شروع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، آج کا جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ایران اور  4+1 کے ممالک کے درمیان نائب وزراء اور سیاسی حکام کی سطح پر منعقد ہوا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ویانا میں اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی ایرانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر وفود کے ساتھ ہماری مشاورت کے بعد بدھ کے روز ہم نے یورپی یونین کے نائب خارجہ پالیسی کے سربراہ انریکہ مورا کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے اور آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔
ایرانی سنئیر جوہری مذاکرات کار نے کہا کہ ہم نے اس ہفتے اچھی پیش رفت کی ہے۔ ہم آج ایک مشترکہ کمیشن بلائیں گے اور کچھ دنوں کے وقفے کے بعد بات چیت جاری رکھیں گے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس ہفتے اچھی پیش رفت کی ہے۔ ہم آج ایک مشترکہ کمیشن بلائیں گے اور کچھ دنوں کے وقفے کے بعد بات چیت جاری رکھیں گے۔
 فریقین مختلف سطحوں پر پابندیوں کے خاتمے اور جوہری مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی 12 بجے ایران کے ساتھ معاہدے پر پریس کانفرنس کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@