تہران، ارنا- یروان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے آرمینیا کی سپریم جوڈیشل کونسل کے ڈپٹی چیئرمین سے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان حقوقی اور عدالتی شعبوں میں تعاون کی تقویت پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، "عباس بدخشان ظہوری" نے جمعرات کے روز کو آرمینیا کی سپریم جوڈیشل کونسل کے ڈپٹی چیئرمین "گاگیگ جہانگیریان" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں عدالتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیز آرمینیا کی سپریم جوڈیشل کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے نمائندوں کو آرمینیا کا دورہ کرنے اور ایک مفاہمت اور باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کرنے کی دعوت دی۔

ددر این اثنا آرمینیا میں تعینات ایرانی سفیر نے ملاقات کی تیاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون کی یادداشت پر دستخط کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں فریقین کے وفود کے تبادلوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ دونوں فریقین کے درمیان تعاون میں مزید بہتری آئے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@