ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نےاپنی بروقت اور مقتدرانہ کارروائی کے ساتھ امریکہ کی طرف سے ایرانی تیل کی بحری قزاقی اور چوری کی کارروائی کو ناکام بنایا۔
ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق امریکہ نے بحیرہ عمان کے پانیوں میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو ضبط کر لیا اور تیل کی کھیپ کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کرکے اسے نامعلوم مقصد کی طرف موڑ دیا جو ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بہادر بحری فورسز نے ایک ہیلی برن آپریشن(فضائی حملہ) میں اس ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اور اسے ایران کے علاقائی پانیوں کی طرف بھیج دیا۔
اس کے بعد امریکی افواج نے ٹینکر کا تعاقب کرنے کے لیے کئی ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کا استعمال کیا لیکن ایرانی فوجیوں کی مقتدرانہ کارروائی کے ساتھ ناکام ہو گئے۔ امریکی افواج نے ایک بار پھر ساری سہولیات اور کئی جنگی جہازوں کو استعمال کرتے ہوئے ٹینکر کے راستہ روکنے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش ناکام ہوگئی۔
یہ ٹینکر اس وقت ایرانی سمندری حدود میں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1