رپورٹ کے مطابق، 24 سے 25 اکتوبر تک ایران میں 7 ہزار 516 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے ایک ہزار 171 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں
محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 ملین 868 ہزار 360 افراد کوورنا کا شکار ہوگئے ہیں۔
نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ-19 سے متاثرہ 140 افراد جاں بحق ہوگئے اور اس طرح ملک میں کورونا کی ہلاکتوں کی شرح 125 ہزار 363 افراد تک بڑھ گئی۔
اس کے علاوہ اب تک کورونا کا شکار 5 ملین 429 ہزار 982 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔
تاہم اب تک 4 ہزار 256 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اب تک ملک میں 34 ملین 867 ہزار 146 کورونا تشخصی ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ایران میں 51 ملین 158 ہزار 858 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک اور 30 ملین 139 ہزار 400 افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوالی ہے اور مجموعی طور پر ملک میں 81 ملین 360 ہزار 722 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@