مشہد، ارنا- خاتون ایرانی شطرنج کھیلاڑی" روشا اکبری" نے بھارت میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبے خراسان رضوی کی شطرنج تنظیم کے سربراہ "رضا پاشانجاتی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کا فسٹ اور ورچوئل کے طور پر 21 ممالک کی شرکت سے بھارت میں انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس صوبے سے تعلق رکھنے والی خاتون نوجوان کھیلاڑی اکبری نے ایرانی ٹیم کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیز ان مقابلوں کے انڈر 14 اور 18 کے زمرے میں دو دیگر ایرانی کھیلاڑیوں نے کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

پاشانجاتی نے کہا کہ ان مقابلوں کا 22 اکتوبر سے آغاز کیا گیا تھا اور کل کی رات اختتام پذیر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مردوں کے شعبے میں ان مقابلوں کا 26 اکتوبر کو انعقاد ہوگا جس میں اس صوبے سے انڈر 10 اور انڈر 18 کے زمرے میں بالترتیب  "محمد ماہان شوقی" اور "پرویز خزائی" حصہ لیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@