تہران، ارنا- ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج بروز ہفتے کی صبح کو بحریہ کے 78 ویں بیڑے کے کمانڈوز نے ایک کامیاب آپریشن میں خلیج عدن میں ایرانی تجارتی قافلے پر قزاقوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایڈمیرل "شہرام ایرانی" نے ایک انٹرویو میں بحریہ کے 78 ویں بیڑے کے کمانڈوز کیخلاف قزاقوں کے حملے کو پسپا کرنے کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے 78 ویں بحری بیڑے جس میں دو "البرز" ڈسٹرائر پر مشتمل ہیں، دو ایرانی ٹینکروں کا اسکورٹ کرتے تھے کہ پانچ قزاقوں کی کشتیوں نے ان کیخلاف حملہ کیا جسے حقیقت میں ہم سمندری دہشتگردی کہتے ہیں جو اس بیڑے کے کمانڈوز کی بروقت کاروائی اور ان کی مسلسل فائرنگ سے حملہ آور کشتیوں کو جائے وقوع سے نکلنے پر مجبور کیا گیا اور ان کے حملے کو پسپا کر دیا گیا۔

ایڈمیرل ایرانی نے کہا کہ آرمی میرینز کی اس بروقت کارروائی سے دونوں ٹینکرز، بحفاظت خلیج عدن عبور کر گئے اور اب دیگ ممالک جہاز اور ملکی بحری جہاز مکمل حفاظت کے ساتھ اس علاقے سے گزر رہے ہیں اور اب تک اس علاقے میں کوئی خاص کیس دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@