سنندج، ارنا - کردستان یونیورسٹی کے پرنسپل نے کہا ہے کہ کہ یہ یونیورسٹی ٹائمز 2022 کی عالمی رینکنگ میں دنیا کی 800 ٹاپ یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بات رحمت صادقی نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 2022کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کی جانب سے شائع کردہ تازہ ترین فہرست کے مطابق  کردستان یونیورسٹی کو مسلسل دوسرے سال دنیا کی یونیورسٹیوں میں 601-800 کی پوزیشن ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ2022 کو  ٹائمز ہائیر ایجوکیشن  کی تازہ ترین درجہ بندی میں 99 ممالک کی 2100 سے زائد یونیورسٹیوں کی معلومات کا جائزہ لیا گیا ہے جو1662 یونیورسٹیوں نے اس درجہ بندی میں حصہ لینے کے لیے ضروری شرائط کو پورا کیا۔

شائع شدہ فہرست کی بنیاد پرآکسفورڈ یونیورسٹی ، کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔

اس فہرست میں 58 ایرانی یونیورسٹیاں شامل ہیں جس میں کردستان یونیورسٹی ایرانی یونیورسٹیوں کے درمیان10 ویں نمبر پر اور دنیا کی 601-800 نمبر ہے۔

فی الحال 11 ہزار اور 200 طلباء اور 600 غیر ملکی طلباء اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں،

 ٹائمز رینکنگ ایک انتہائی مشہور بین الاقوامی درجہ بندی کا نظام ہے جس نے 2013ء میں پہلی بار کیلئے بین الاقوامی درجہ بندی کیساتھ ایشین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے کام کا آغاز کیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1