تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر لبنانی تاجروں اور حکومت کو زیادہ ایندھن کی ضرورت ہو تو ایران ان کے لیے یہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بات "حسین امیرعبداللہیان" نے جمعہ کے روز سابق لبنانی وزیر خارجہ "جبران باسیل" کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

جبران باسیل نے لبنان کو ایندھن بیچنے اور بھیجنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور امیرعبداللہیان کو ایران کے وزیر خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے لبنانی عوام کو اپنے سیاسی مقاصد تک پہنچانے کے لیے فاقہ کشی کا ارادہ رکھنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے تعلقات کو ہر ممکن حد تک بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے لبنان کے صدر مشیل عون کا اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے لیے امیرعبداللہیان کو پیغام بھی پہنچایا۔

دونوں فریقین نے علاقائی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران کی لبنان کے ساتھ تعاون کی کوئی حد نہیں ہے۔

 انہوں نے حکومت ، فوج اور لبنان کی مزاحمت کے لیے ایران کی حمایت پر زور دیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@