یہ بات حسین کاخکی نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چارمہینوں میں ہمارے ملک کی یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کو برآمدات کی شرح 358 ملین ڈالر ہو چکی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران پانچ ممالک ہمارے ملک کی برآمدات کے لیے مقرر کیے گئے تھے جو بالترتیب روس 188 ملین اور 926 ہزار ڈالر کے ساتھ، آرمینیا 83 ملین اور 43 ہزار ڈالر کے ساتھ، قازقستان 53 ملین اور 395 ہزار ڈالر کے ساتھ ، کرغزستان 24 ملین اور 294 ہزار ڈالر کے ساتھ اور بیلاروس 6 لاکھ اور 578 ہزار ڈالر کے ساتھ پہلے سے پانچویں پوزیشنوں پر ہیں۔
کاخکی نے کہا کہ اسی عرصے میں یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک سے ہماری درآمدات ایک ارب اور252 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ان مذکورہ مدت کے دوران روسی درآمدات میں روس نے 1 ارب 62 ملین 723 ہزار ڈالر کے ساتھ پہلی پوزیشن، قازقستان نے178 ملین اور 722 ہزار ڈالر کے ساتھ دوسری پوزیشن، بیلاروس نے آٹھ ملین اور 290 ہزار ڈالر کے ساتھ تیسری پوزیشن، آرمینیا نے 2 ملین 239 ہزار ڈالر کے ساتھ چوتھی پوزیشن اور کرغزستان 216 ہزار ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کیا ہے۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1