"سعید خطیب زادہ" نے اتوار کے روز آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران باکو اور یریوان کے درمیان کشیدگی کا قریب سے تعاقب کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دونوں فریقین کو صبر و مزاحمت کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے تناؤ کے فوری خاتمہ اور مذکرات کے آغاز کا مطالبہ کرتا ہے۔
خطیب زادہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران سیز فائر اور مذاکرات کے آغاز کیلئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر تیار ہے۔
واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی فورسز کے مابین اتوار کو ہونے والے تصادم میں دونوں جانب شہری اور فوجی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال ایک بچے کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2016 کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ان بدترین جھڑپوں سے خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
دونوں ممالک ایک متنازع سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@