تفصیلات کے مطابق، احمد رضا جلالی ایک ایرانی ملزم ہے جس نے ایرانی سائنسدانوں کو قتل کروانے میں صہیونیوں کی اینٹلی جنس ایجنسی موساد کے لئے جاسوسی کی تھی.
ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اس حوالے سے بتایا کہ سویڈن نے ایرانی ملزم کو شہریت دی ہے جس پر تہران میں تعینات سویڈش سفیر کو طلب کرکے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا ہے.
ایرانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے قونصلر امور نے سویڈش سفیر کو طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا.
اس موقع پر سویڈش سفیر کو بتایا گیا کہ جس ملزم کو شہریت دی گئی ہے وہ اس سے پہلے ایرانی شہری ہے اور اس حوالے سے سویڈن حکومت کا اقدام غیرتعمیری اور سمجھ سے بالاتر ہے.
قاسمی کے مطابق، کسی بھی ملک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہے.
سویڈش سفیر نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تحفظات کو اپنی حکومت اور متعلقہ محکموں تک پہنچائیں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 20 فروری 2018 - 08:31
تہران، 20 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے جاسوسی کرنے والے ایک ایرانی ملزم کو شہریت دینے پر احتجاج کیا ہے.