پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونیوں کا فوجی حملہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی حقوق کے منافی ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کی 51ویں شق کے مطابق، ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔