تہران/ ارنا- صیہونیوں کے ہاتھوں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل حسین سلامی کی شہادت پر، سپاہ پاسداران انقلاب نے باضابطہ بیان جاری کردیا۔

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِیلاً

غم اور اندوہ سے مالامال دل سے، اعلان کیا جاتا ہے مجاہد اور ایثار کے جذبے سے مالامال کمانڈر، میجر جنرل حسین سلامی اور ان کے کئی محافظوں اور ساتھیوں نے جمعے کی صبح 23 خرداد 1404 ہجری شمسی مطابق 13 جون سن 2025 قاتل اور مجرم صیہونی حکومت کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ حملے میں جام شہادت نوش کیا۔

اس شہادت کی ولی عصر (عج)، رہبر انقلاب اسلامی اور سپریم لیڈرامام خامنہ ای (مدظلہ العالی) اور اس سرفراز کمانڈر اور دیگر شہیدوں کے اہل خانہ، سپاہ پاسداران انقلاب میں ان کے ساتھیوں، بسیج رضاکار فورس اور ایران کے انقلابی عوام کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔

بے شک میجر جنرل حسین سلامی کا شمار انقلاب اسلامی کے برجستہ کمانڈروں اور سائنسی، ثقافتی، سیکورٹی اور فوجی میدانوں کے مجاہدوں ہوتا تھا جنہوں نے تمام محاذوں پر اخلاص اور ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کیا اور ہمیشہ انقلاب کے اقدار اور ایرانی عوام کے دفاع کے صف اول میں کھڑے رہے۔

ایران کے شریف اور انقلابی عوام پرسکون رہیں اور انہیں اطمینان دلاتے ہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر مکمل استحکام اور ذہانت کے ساتھ، مسلح افواج اور امت اسلامیہ کے مؤمن مجاہدوں کے شانہ بشانہ صیہونی دشمن کی جارحیت کا ٹھوس اور سخت انداز میں دیں گے۔

ایسے جرائم کے مقابلے اور ایسے حوادث کا مقابلہ کرنے کی تمام تدبیریں مدتوں پہلے سے اپنائی جا چکی ہیں اور دشمنوں کے جارحانہ اقدامات کی تفصیلات اور پشیمان کن جواب کی تفصیلات ایران کے بہادر اور دلیر اور سمجھدار عوام کی خدمت میں  پیش کی جائیں گی۔