فلوٹیلا میں موجود امن کارکنوں کو اغوا کرنے کے بعد صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس جہاز میں موجود امدادی سامان کو ان کے بقول "حقیقی انسان دوستانہ ذریعوں" سے غزہ بھیج دیا جائے گا۔
صیہونی وزارت خارجہ کا مطلب وہی امریکی مراکز ہیں جہاں پر چند روز قبل امداد لینے کے لیے اکٹھا ہونے والے غزہ کے فلسطینیوں کو صیہونی حکومت نے گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔ اس واقعے میں 150 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوئے تھے۔
صیہونی وزارت خارجہ نے پوری دیدہ دلیری کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جہاز میں موجود امن کارکنوں کو پوچھ تاچھ کے بعد، مقبوض سرزمینوں سے ملک بدر! کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کے کمانڈوز نے گزشتہ رات بین الاقوامی آبی حدود میں میڈلین فلوٹیلا پر دھاوا بولا تھا۔ میڈلین جہاز کو مقبوضہ سرزمینوں میں واقع اشدود بندرگاہ منتقل کیا گیا ہے۔