اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2025 - 21:20

تہران کے مضافات میں واقع ایران "آپرین" ڈرائی پورٹ کے تکمیلی منصوبے کا ہفتے کے روز افتتاح ہوا۔ افتتاحی پروگرام میں ایران کے محکمہ ریلوے، کسٹمز اور وزارت خارجہ کے اعلی عہدے داروں کے علاوہ متعدد سفارتکاروں اور ایرانی اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔