تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے" علامہ طباطبائی ایوارڈ کی قومی تقریب سے خطاب ميں اس  بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  کہ آج کی دنیا میں سبھی مشکلات کی راہ حل موجود ہے، صاحبان  علم و دانش کو مخاطب کرکے کہا کہ آج ہمیں آپ کی ضرورت ہے اور ہم نے آپ  کی فعالیت کے لئے میدان ہموار کرنے کی کوشش کی ہے

ارنا کے مطابق  صدر ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے علامہ طباطبائی یوارڈ کی تقریب سے خطاب میں شہدائے خدمت کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس جملے کی تکرار کی کہ ہم ان لوگوں پر فخر کرتے ہیں جو مادر وطن کے لئے فداکاری کرتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ ہم آپ  سے صادقانہ اور مخلصانہ گزارش کرتے ہیں کہ مشکلات کے حل کے لئے میدان میں آئيں۔ اگر آپ میدان میں اتریں تو یقینا مشکلات دور ہوجائيں گی۔

صدرپزشکیان نے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے والے قلبی امراض کے ماہر ایک ڈاکٹر سے اپنی شناسائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکون کے ساتھ اپنے مطب میں پریکٹس کرکے بہت اچھے پیس کماسکتے تھے، لیکن میں جانتا ہوں کہ مسلسل ریستورانوں میں اور اسی طرح کاشتکاروں اور کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے والوں کے پاس جاتے ہیں  تاکہ عوام کی صحت کے لئے  اچھی اور سالم چیزیں تیار کرنے میں ان کی رہنمائی کرسکیں۔  

انھوں نے کہا کہ یہ طرز فکر مشکلات کے حل میں ہماری مدد کرسکتی ہے۔  

صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صاحبان علم ودانش اور ماہرین  کو مخاطب کرکے کہا کہ آج ہمیں آپ کی ضرورت ہے اور ہم نے آپ کے فعالیت کے لئے میدان ہموار کرنے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں سبھی مشکلات کی راہ حل موجود ہے، ہم ایسے خدا کی پرستش کرتے ہیں جو برتر اور قادر مطلق ہے، بنابریں یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم ایسے خدا کی پرستش کریں اور خود ذلت وخواری میں رہیں۔  

انھوں نے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو انسان کے لئے، انسان کو علم کے لئے اورعلم کوعمل کے لئے خلق کیا گیا ہے اور عمل کو اخلاص کے ساتھ ہونا چاہئے، کہا کہ یہ تصوربہت خوبصورت اور قابل فخر ہے کہ یہ بے انتہا اور حیرت انگیز عالم انسان کے لئے خلق ہوا ہے تاکہ وہ علم حاصل کرے اور اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کے راستے پر چلے۔      

لیبلز