رپورٹ کے مطابق، جمعے کی صبح 11:30 بجے تک، غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونیوں کی وحشیانہ کارروائیوں میں 93 نہتّے فلسطینی شہید اور 200 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 109 شہیدوں کے جسد خاکی اور 216 زخمیوں کو پسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
اس طرح 18 مارچ سے اب تک فلسطینی شہیدوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 985 اور 7 اکتوبر سن 2023 سے اب تک تل ابیب کے وحشیانہ اور سفاکانہ حملوں میں شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہزار 119 ہوگئی ہے۔
زخمیوں کی تعداد بھی 1 لاکھ 20 ہزار 214 بتائی گئی ہے۔
امریکی حمایت یافتہ صیہونیوں کے حملوں میں جان بوجھ کر بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کا باضابطہ قتل عام کیا جا رہا ہے جس پر انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے دار مغربی ممالک نے، نہ صرف مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے بلکہ صیہونیوں کو ہر طرح کی امداد، حمایت اور ہتھیار سے نواز بھی رہے ہیں۔