ایران کے دارالحکومت تہران میں خواتین کے کینوپولو کے قومی مقابلے منعقد ہوئے۔ آزادی اسٹیڈیم کی مصنوعی جھیل میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ایران کے صوبہ فارس، تہران، البرز، ہمدان، مازندران، قزوین اور خراسان رضوی صوبوں کی خواتین کی ٹیمیں شامل تھیں۔