اجراء کی تاریخ: 13 اپریل 2025 - 21:20
درہ عشق، ایران کے صوبہ چہار محال وبختیاری کا ایک منفرد اور پرکشش ترین سیاحتی مرکز ہے جس میں کارون ندی بہتی ہے۔ یہ خوبصورت درہ شہر کرد سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پرضلع کیار کے علاقے ناغان کے قریب واقع ہے۔ مقامی لوگ درہ عشق کی وجہ تسمیہ یہ بتاتے ہیں کہ بہت پہلے، اس درے کے دونوں طرف عاشق و معشوق رہتے تھے لیکن درے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے ان کا ملاپ نا ممکن تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اسی زمانے سے اس کا نام درہ عشق پڑگیا۔ لیکن اس داستان کی کوئی محکم سند نہیں ہے۔