تہران – ارنا – ایران کے محکمہ کسٹم کے سربراہ نے بتایا ہے کہ 1403 ہجری شمسی میں ایران کے راستے، 2 کروڑ 19 لاکھ تیرہ ہزار ٹن غیر ملکی سامان کی ٹرانزٹ انجام پائی

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے  محکمہ کسٹم کے سربراہ فرود عسگری نے منگل کو بتایا ہے کہ (20 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے) 1403 ہجری شمسی سال میں، ایران کے راستے غیر ملکی سامان کی ٹرانزٹ میں اس سے پہلے کے سال کے مقابلے میں، 22 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فرود عسگری نے بتایا کہ 1403 ہجری شمسی میں ایران کے راستے جن سامانوں کی ٹرانزٹ انجام پائی ہے، ان میں 1 کروڑ96 لاکھ 54 ہزار ٹن سامان، شہید رجائی، پرویزخان، باشماق، سرخس، بازرگان، آستارا، پیرانشہر، بیلہ سوار، لطف آباد اور جلفا کسٹم سے باہر گیا ہے۔

  انھوں نے بتایا کہ اس مدت میں ایران کے راستے دوسرے ملکوں کو جوسامان بھیجا گیا ہے، اس میں، اس سے پہلے کے برس کے مقابلے میں، سرخس کسٹم سے ٹرانزٹ میں سب سے زیادہ 168 فیصد، اس کے بعد  پیرانشہرکسٹم سے 65 فیصد اور لطف آباد کسٹم سے انجام پانے والی ٹرانزٹ میں 58 فیصد اضآفے کی نشاندہی ہوتی ہے۔  

لیبلز