تہران – ارنا – غاصب صیہونی حکومت نے بیروت کے جنوبی علاقے پر کئی بار فضائی حملے کئے ہیں

 ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج جنوبی بیروت میں ایک عمارت پر تین بار حملہ کیا۔

 صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے ان حملوں کا اعتراف کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ یہ حملے کریات شمونہ پر لبنان سے راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

 صیہونی حکومت کی فوج نے بھی دعوی کیا ہے کہ ان حملوں میں بقول اس  کے بیروت کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ایک ڈرون مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوائل میکرون کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ جنوبی بیروت پر اسرائیل کے حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں ۔

  انھوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائيل کو جنگ بندی کی پابندی پر مجبور کرے۔