اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔

دھماکے کی آواز دور کے علاقوں میں بھی سنی گئی ہے۔

پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، قانون نا‌فذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔