تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن اپنے طرزعمل کی اصلاح کریں، علاقے کے ممالک اپنی سلامتی کے تحفظ پر قادر ہیں

الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2025" مشقوں کا ہدف علاقے کی سلامتی اور اس کے استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

ایڈمیرل ایرانی نے کہا کہ اس علاقے میں عدم استحکام یا بدامنی دنیا بھر کی معیشت کو متاثر کرسکتی ہے لہذا ہم علاقے کے ممالک کی جانب دوستی کا ہاتھ آگے بڑھاتے ہوئے اپنے تجربات انہیں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بحریہ کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ اب یہ علاقہ ماضی کی مانند نہیں رہا اور علاقے کے ممالک میں ہی اس علاقے کی سلامتی کو یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے لہذا دشمنوں کو اپنا طرز عمل تبدیل اور علاقے کے عوام کی عزت کرنا سیکھنا ہوگا۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ دشمنوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ہمیں الگ تھلگ کرنا ناممکن ہے اور ہم ایسے کسی بھی رویے کو قبول نہیں کریں گے۔

بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل شہرام ایرانی نے واضح کیا کہ علاقے کے حساس حالات کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کا رویہ عالمی قوانین کے عین مطابق ہے۔

لیبلز