ارنا نے سپاہ نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے، ایک میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں محسن رفیق دوست کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب میں جو مدت رفیق دوست نے گزاری ہے، اس میں انیٹلیجنس، سیکورٹی اور آپریشنل امور میں نہ انھیں کوئی ذمہ داری دی گئی اور نہ ہی ان شعبوں میں ان کا کبھی کوئی کردار رہا۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے بتایا کہ مقدس دفاع کے دوران سپاہ میں وسائل کی فراہمی اور لاجسٹک سپورٹ ان کی ذمہ داریوں میں شامل تھی اور جو باتیں انھوں نے کہی ہیں، وہ ان کا ذاتی نظریہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ رفیق دوست نے اپنے انٹرویو میں بیرون ملک بعض شخصیات کے قتل یا علیحدگی پسند گروہوں سے رابطے کے حوالے سے جو باتیں کہی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور سختی سے ان کی تردید کی جاتی ہے۔