تہران/ ارنا- گزشتہ رات تہران کے وحدت ہال میں تہران سمفونی آرکیسٹرا نے موسیقی کے بہترین نمونے پیش کیے۔

تہران سمفونی آرکیسٹرا کے اعزازی کنڈکٹر نصیر حیدریان تھے۔ اس موقع پر ایران اور دنیا کی مشہور موسیقی کے نمونے پیش کیے گئے۔

ایران کے مشہور موسیقار مانی جعفرزادے کی مختلف کمپوزیشنز کے علاوہ انیسویں صدی کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار لڈوگ وان بیتھوون کی کلاسیکی موسیقی من جملہ ان کی مشہور عام و خاص "پانچویں سمفونی" پیش کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ تہران سمفونی آرکیسٹرا کی بنیاد سن 1933 میں ڈالی گئی تھی۔