ارنا نے جمعے کو اسلامی جمہوریہ ایران کی صنعت، معدنیات اور تجارت کی وزارت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تجارتی ترقیاتی کمیشن کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے ملک کی نان پیٹرولیئم تجارت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی گیارہ مہینے میں نان پیٹرولیئم برآمدات ، گزشتہ سال کی اسی مدت میں انجام پانے والی برآمدات سے 8 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ رہی ۔
انھوں نے اسی طرح بتایا کہ دوسال قبل نان پیٹرولیئم برآمدات اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں، لیکن رواں ایرانی سال کے ابتدائی 11 مہینے میں انجام پانے والی نان پیٹرولیئم برآمدات اس سے بھی 4 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ رہی ۔
انھوں نے کہا ہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ 20 مارچ 2025 تک ملک کی نان پیٹرولیئم برآمدات تقریبا 58 ارب ڈالر تک پہنچ جائيں گی ۔