ارنا نے جنگی مشقوں کے میڈیا سیل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فوج کی ذوالفقار مشترکہ جنگی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیير علی رضا شیخ نے کہاہے کہ ان جنگی مشقوں میں بری فوج کے فضائی دفاع کے یونٹ کے دشمن کی حملہ آور شئے کی نوعیت اور لوکیشن معلوم کرنے والے سسٹم نے اپنا کام کیا اور فرضی دشمن کی حملہ آور شئے کی دقیق لوکیشن ایئر ڈیفنس سسٹم کو بتائی اور پھر ایرانی فوج کے اپنے تیار کردہ 15 خرداد ایئرڈیفنس سسٹم نے اس حملہ اور شئے کو مار گرایا۔
انھوں نے بتایا کہ ہمارا دشمن کی حملہ آور شئے کی نوعیت اور لوکیشن کا پتہ لگانے والا سسٹم، بہت دقیق ہے اور دشمن کے لئے اس سسٹم کا پتہ لگالینا نا ممکن ہے۔