تہران – ارنا – غزہ میں فلسطین کے سرکاری انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ غزہ میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی نسل کشی کی جنگ کی بھینٹ چڑھے ہیں۔

ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے سرکاری انفارمیشن سینٹر نے غزہ ميں نسل کشی کی بھینٹ چڑھنے والوں کی تعداد 61 ہزار سے زیادہ بتائی ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ  غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جںگ میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق جنگ  کے دوران 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد رہائشی مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

غزہ میں فلسطین انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ اس جنگ میں غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی کنبوں کے خلاف 9 ہزار 268 جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق اس جںگ میں طبی عملے کے  1 ہزار 155 افراد ، 205 صحافی اور شہری دفاع کے 194 اراکین شہید ہوئے ہیں، 34 اسپتال تباہ ہوگئے اور طبی خدمات فراہم کرنے پر قادر نہیں رہے اور اس جنگ میں نقل و حمل کے شعبے کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔