ارنا کے اقتصادی شعبے کے خصوصی نامہ نگار کے مطابق ایران کے شہری تعمیرات اور بین الاقوامی نقل وحمل کے وزیر کے ساتھ تجارتی اور نقل و حمل کی تنظیموں کے عہدیداروں کی میٹنگ میں، روڈ ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر مہدی خضری نے مزید بتایا کہ روڈ ٹرانزٹ کا سب سے بڑا ریکارڈ 21 مارچ 2023 کو شروع ہوکر 20 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ایرانی سال کا تھا ۔
انھوں نے بتایا کہ مذکورہ سال میں 636 ٹرکوں اور ٹریلروں کے ذریعے 1 کروڑ، 47 لاکھ 50 ہزار ٹن سامان کی ٹرانزٹ انجام پائی جس میں 93 لاکھ 90 ہزار ٹن سے زائد نان پیٹرولیئم مصنوعات تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کے شروع کے دس مہینے میں یہ ریکارڈ قائم ہوا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں روڈ ٹرانزٹ میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسلامی جموریہ ایران کے روڈ ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر نے بتایا کہ کورونا کے بعد ملک کے روڈ ٹرانسپورٹ میں تیز رفتار پیشرفت ہوئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایران کی 1 ہزار 875 کمپنیاں 50 ہزار ٹرکوں اور ٹریلروں نیز 40 ہزار ڈرائیوروں کے ساتھ بین الاقوامی نقل و حمل میں سرگرم ہیں