ارنا نے سنیچر کو فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ " طوفان الاحرار" سے موسوم قیدیوں کے تبادلے کے پروگرام کے تحت آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں کا کارواں غرب اردن کے قصبے بیتونیا پہنچا تو عوام نے اس کا زبردست استقبال کیا ۔
یہ کاررواں وہاں سے رام اللہ جائے گا۔
اس سے پہلے الجزیرہ نے رپورٹ دی تھی کہ عوفر جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تین بسیں بیتونیا قصبے کی جانب روانہ ہوئی ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ان تین بسوں میں 114 آزاد ہونے والے فلسطینی قیدی تھے۔
بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں جنین کے قدیمی ترین قیدی رائد السعدی بھی شامل ہیں جو 36 برس جیل میں رہنے کے بعد آزاد ہوئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بعض جلاوطن کئے جانے والے قیدی کرم ابوسالم پاس پہنچے جہاں انہیں مصر کی تحویل میں دیا جائے گا اور یہ قیدی ایک ہفتہ قاہرہ میں رہنے کے بعد دوسری جگہ منتقل ہوجائيں گے۔