تہران – ارنا- ایران میں شہید کی مکھیوں کی پرورش کرنے والوں کی یونین کے ایم ڈی نے کہا ہے کہ ایران سالانہ 1 لاکھ 22 ہزار ٹن سے زائد شہد کی پیداوار کے ساتھ دنیا میں شہد کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر ہے

ارنا کے مطابق ایران میں شہد کی مکھیوں کی پرورش کرنے والوں کی یونین کے مینیجنگ ڈائریکٹر میر محسن موسویان نے سنیچر کو ارنا کے نامہ نگار سے بات چیت میں کہا کہ اقوام متحدہ کے زراعت اور خوراک کے ادارے فاؤ کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں سالانہ 21 لاکھ 50 ہزار ٹن شہد پیدا ہوتا ہے اور اس درمیان شہد کی پیداوار میں چین اور ترکیہ کے بعد ایران تیسرے نمبر پر آتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ    تازہ سروے کے مطابق رواں ایرانی سال میں ملک میں 1 لاکھ 27 ہزار سات سو ٹن شہد پیدا ہوا جس سے  اکیس مارچ 2024 کو ختم ہونے والے گزشتہ ایرانی سال کے مقابلے میں پانچ  اعشاریہ چھے تین فیصد اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ ایرانی سال میں ایران میں شہد کی پیداوار 1 لاکھ 21 ہزار ٹن تھی۔

   ایران ميں شہد کی مکھیوں کی پرورش کرنے والوں کی یونین کے ایم ڈی نے بتایا کہ ایران شہد کے علاوہ تقریبا 11 ٹن رائل جیلی، 862 ٹن پولن 211 ٹن پروپولیس (PROPOLIS) دو ہزار چھے سو ٹن موم اور نو اعشاریہ چھے ٹن شہد کی مکھیوں کا زہر بھی پیدا کرتا ہے۔

لیبلز