تہران - ارنا - یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کی شرکت سے تیسری تجارتی نمائش اس سال مارچ میں منعقد ہوگی جس میں تجارتی، نالج بیسڈ اور آئی ٹی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

یہ بین الاقوامی نمائش، جس میں یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک، ملکی ،  نالج بیسڈ اور  آئی ٹی کمپنیوں کے عہدہ دار اور تجارتی وفود شرکت کریں گے اور ایک دوسرے سے تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ اس سے بین الاقوامی تعاون کا ماحول سازگار ہوگا۔

"یوریشیا ایکسپو 2025 " نمائش ، تیل، گیس، پیٹرو کیمیکل اور متعلقہ صنعتوں، زراعت اور خوراک کی صنعت، آٹوموبائل، نقل و حمل، سیاحت، ادویات اور طبی آلات، بینکنگ، انشورنس اور گارنٹی فنڈز اور نالج بیسڈ کمپنیوں کی مصنوعات کی نمائش کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

مزید معلومات حاصل کرنے اور اس بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے خواہشمند افراد یوریشیا نمائش کی ویب سائٹ سے رجوع  کر سکتے ہیں۔