ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر نوذر نعمتی نے منگل 21 جنوری 2025 کو بری فوج کی تازہ سیکورٹی جنگی مشقوں کے ابتدائی مرحلے کی تفصیلات بیان کیں۔
انھوں نے بتایا کہ یہ سیکورٹی جنگی مشقیں ملک کے شمال مشرق میں واقع علاقے تایباد میں انجام دی گئيں جن میں بری فوج کے مختلف دستوں نے مشترکہ فضائی اور زمینی جنگی مشقیں انجام دیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ان جنگی مشقوں کے پہلے مرحلے میں، انواع و اقسام کے جاسوس ڈرونزاور اسی طرح حملہ کرنے والے مائیکرو ڈرونزکے ذریعے آپریشنل علاقوں میں مستقل چوکسی اور نگرانی کی مشقیں انجام دی گئيں۔
انھوں نے بتایا کہ یہ سبھی جاسوس اور مائیکرو ڈرونز ملک کے دفاعی کارخانوں میں تیار کئے گئے ہیں۔