تہران/ ارنا- فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے اہل غزہ کی تعداد 46 ہزار 788 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی پر اتفاق کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں میں شدت آگئی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں صیہونیوں نے بمباری کرکے 81 فلسطینیوں کو شہید اور 188 کو زخمی کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار 453 ہوگئی۔

گزشتہ رات سے کچھ دیر قبل تک شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے باوجود صیہونی حکومت بالاخر استقامتی محاذ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔