13 رجب المرجب سے شروع ہونے والے ایام البیض میں ایران بھر کی مسجدوں میں اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی اللہ تعالی کے سامنے سربسجود ہوکر اپنی روحانی اور ایمانی طاقت میں اضافہ اور اس مبارک مہینے کی معنویت سے استفادہ کر رہی ہے۔