تہران/ ارنا- امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے مغربی علاقوں میں وسیع آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق، حکومت نے مزید 1 لاکھ 80 ہزار لوگوں کو گھر خالی کرکے محفوظ مقامات کا رخ کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ حساس علاقوں میں 400 فایر فائٹر تعینات کردیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آگ کے شعبے پاساڈینا علاقے تک پھیل چکے ہیں اور 5 مختلف علاقوں میں آگ کو بجھانے کی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ لاس اینجیلس کے پرتعیش مکانات اور مراکز جل کے خاک ہوچکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صورتحال دنیا کے آخری دن کی منظرکشی کر رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ آگ کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری وسائل کی قلت اور انتظامیہ کی نااہلی کو موسم کے سر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔