تہران/ ارنا- لبنان کی فوج صیہونی حکومت کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے بعد پہلی بار جنوب لبنان میں واقع "الناقورہ" قصبے میں داخل اور تعینات ہوئی ہے۔

واللا عبری ویب سائٹ کے مطابق، صیہونی فوج آئندہ چند دن میں الناقورہ سے نکل جائے گی اور اس قصبے کو امریکہ کی نگرانی میں لبنان کے فوج کے حوالے کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب فوج نے کہا ہے کہ دو مہینے کی جنگ بندی کے بعد ضروری نہیں کہ اسرائیلی فوج لبنان کی سرزمین سے مکمل طور پر نکل جائے۔