اجراء کی تاریخ: 30 دسمبر 2024 - 21:00
ایران کے صدر کے اسسٹنٹ برائے سماجی امور علی ربیعی، نائب صدر برائے خواتین اور گھرانہ زہرا بہروز آذر اور اقوام، ادیان اور مذاہب کے امور کی کمیٹی کے سربراہ سید محمود علوی، پیر کے روز تہران میں واقع "سینٹ سرکیس" گرجا گھر پہنچے اور آرمینین عیسائیوں کی مذہبی کمیٹی کے ارکان اور آرمینین عیسائی شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔