اجراء کی تاریخ: 25 دسمبر 2024 - 20:15
ایران کے دشت لوت، صوبہ خراسان جنوبی میں پیر کے روز سے پولیس کے کمانڈو دستوں کی خصوصی فوجی مشقیں "نصراللہ 1" منعقد ہوئی تھیں۔ یہ مشقیں "یا زہرا (س)" کے سلوگن کے ساتھ شروع ہوئی تھیں۔ ہیلی بورن، ڈرون طیاروں کا آپریشن، یرغمالوں کی رہائی، دہشت گردوں کا مقابلہ ان مشقوں کا حصہ تھے۔ مشقوں کے اختتام کے موقع پر پولیس کے سربراہ جنرل احمد رضا رادان نے پولیس کے کمانڈو دستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پولیس دستوں نے فوجی سلامی بھی پیش کی۔