ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ بدھ 27 ستائیس نومبر کی صبح سے شروع ہونے والی جنگ بندی کا صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کئے کے بعد پہلی بار جواب دیا گیا ہے
حزب اللہ نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں اس کے مجاہدین نے کفرشوبا کی پہاڑیوں پر واقع صیہونی فوج کے رویسات العلم اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے بتایا ہے اس نے یہ جوابی حملہ صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے متعلقہ عالمی اداروں سے بار بار کی جانے والی درخواستوں کے بے نتیجہ رہنے کے بعد کیا ہے۔
حزب اللہ نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں پر فائرنگ کے علاوہ بیروت سمیت مختلف علاقوں پر فضائی حملے بھی کئے ہیں جن میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔