ارنا کے مطابق بلجیئم کے وزیر اعظم الیکزنڈر ڈی کرو نے کہا ہے کہ بلیجیئم اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔
بلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر وہ شخص ہمارے ملک میں آتا ہے تو اس کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ بلجیئم کی نگاہ میں یہ بات بہت اہم ہے کہ بڑے جرائم پر سزا دی جائے، اور ان جرائم کی بھینٹ چڑھنے پر توجہ دی جائے اور انہیں اس کا تاوان ادا کیاجائے۔
بلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ عدل و انصاف کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر گزشتہ جمعرات کو صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اور سابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کی گرفتاری کا حکم صادر کردیا ہے۔