ارنا کے مطابق حزب اللہ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ جولان میں الفوران ملیٹری بیس شام کے مقابلے میں صیہونی فوجیوں کا ایک اہم اڈہ ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ ایک دن میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے مراکز پر 350 سے زائد میزائل فائر کئے گئے جن میں سے سترہ میزائل تل ابیب پر گرے ہیں اور ان میزائلی حملوں کے نتیجے میں چالیس لاکھ صیہونی آبادکار پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوگئے۔
حزب اللہ نے بتایا کہ اس کے مجاہدین نے پیر کی شام تین بجکر بیس منٹ پر جنوبی لبنان کے شہر الخیام میں غاصب صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر کئی راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے شمع گاؤں کے مغرب میں صیہونی فوجیوں کا ایک مرکاوا ٹینک ایک گائیڈڈ راکٹ کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود سبھی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
کچھ دیر پہلے بھی حزب اللہ نے صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈکوارٹر پر میزائلی حملہ کیا ہے۔