ارنا کے مطابق ملیشیا کے وزیر اعظم نے الجزیرہ ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائيل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں میں فلسطینی عوام کی مجاہدت کی حمایت کے پابند ہیں۔
انور ابراہیم نے کہا کہ صیہونی حکومت غیر فوجیوں اور اسپتالوں پر حملے کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے فلسطین کی حمایت میں اپنے موقف سے امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو مطلع کردیا ہے۔
ملیشیا کے وزیر اعظم منے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے بھی اپیل کی ہے کہ غزہ میں وحشیانہ جرائم پر غاصب صیہونی حکومت کا مواخذہ کیا جائے۔