صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے اعتراف کیا ہے کہ ذاتی ہتھیاروں کے لائسنس کے اجراء میں حد سے زیادہ تیزی کے ساتھ ہی صہیونی معاشرے میں گھریلو تشدد کے نتیجے میں خواتین کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس اخبار نے مزید کہا کہ "اسرائیل مسلح ہو رہا ہے" مہم کی وجہ سے 2023 میں ہتھیاروں کے لائسنسوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 3 گنا اضافہ ہوا۔
اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے یدیعوت آحارنوت کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ جھوٹی ہے اور صرف "اسرائیل مسلح ہو رہا ہے" مہم کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔