تہران- ارنا- ایران میں نالج بیسڈ کمپنی کے محققین نے پہلی بار بلڈ ہیموگلوبن کی پیمائش کرنے والی ایک پورٹیبل ڈیوائس تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو کہ طبی آلات میں ہائی ٹیک ٹیکنالوجی کے زمرے میں آتی ہے۔

ریچارج ایبل بیٹری کے ساتھ 320 گرام کے وزن کا چھوٹا سائز، 3 اسٹیج آپریشن، مینول کیلیبریشن کی صلاحیت، 15 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں نتیجہ اور بہت زیادہ ایکوریسی OptoHb پورٹیبل بلڈ ہیموگلوبن ڈیوائس کی خصوصیات ہیں۔

یہ ڈیوا‎ئس بلڈ ٹرانسفیوژن، پلازما فرسیس، تھیلیسیمیا کے علاج، آپریشن رومز، آئی سی یو اور ایمبولینس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

طبی آلات کی تیاری کا شعبہ ان شعبوں میں سے ایک ہے جس میں ایرانی ریسرچرز  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان آلات کی ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو برآمدات اور زرمبادلہ کے لیے میدان بھی فراہم کرتے ہیں۔