حزب اللہ لبنان کے مجاہدوں نے مقبوضہ سرزمینوں کی سرحدوں کے قریب واقع آویویم صیہونی کالونی میں غاصب فوجیوں کے ایک گروہ کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔
کتسرین اور مرکبا کالونیوں میں بھی صیہونی فوجی، حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں آئے۔
ادھر حیفا شہر سے شدید دھماکوں کی خبر اور ویڈیو فوٹیج موصول ہوئی ہے۔ یہ دھماکے بظاہر بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔
عکا شہر پر بھی میزائل حملہ ہوا ہے۔
کریوت، عکا اور الجلیل کے اطراف واقع صیہونی کالونیوں میں سائرن کی آواز سنائی دی ہے۔
حزب اللہ نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونیوں کے بریگیڈ 769 کے کمان پر میزائل برسائے۔ رامیم فوجی اڈے میں واقع یہ مرکز تباہ ہوگیا۔
المنارہ، طلوسہ، القبع اور مرکبا میں بھی صیہونی فوجیوں کے دستوں پر راکٹ برسائے گئے اور مارون الراس میں بھی صیہونی فوجیوں کا ایک دستہ حزب اللہ کے حملوں سے بچ نہ سکا۔
حانین صیہونی کالونی کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے بتایا کہ ہفتے کی صبح دس بجے عکا کے شمال میں واقع گولانی بريگیڈ کے کمان "شراگا" بیس پر میزائل برسائے گئے۔
صیہونیوں کے ستیلا ماریس نیول بیس پر بھی حزب اللہ نے شدید راکٹ حملے کیے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ حزب اللہ کے حملوں میں درجنوں صیہونی ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں لیکن صیہونی حکومت کی جانب سے اس سلسلے کی تمام خبروں پر پابندی کے نتیجے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں دقیق معلومات منظر عام پر نہیں آرہی ہیں۔