بجنورد - ارنا - شمالی خراسان کے قدرتی علاقوں اور پہاڑوں میں چیتوں کا متعدد بار دیکھا جانا انکی تعداد میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

حالیہ برسوں میں چیتوں کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے ضروری اقدامات موثر ثابت ہورہے ہیں اور ایران کے شمال مشرق میں انکی تعداد  بڑھ رہی ہے۔

شمالی خراسان کے پہاڑی علاقے میں تیندوے / چیتوں کا مسکن ہیں لیکن مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ اسفرائن شہر میں واقع ساریگل نیشنل پارک اور سالوک نیشنل پارک ایران میں اس جانور کے لیے بہترین  اور محفوظ علاقوں میں سے ایک ہیں .

ایرانی چیتے خشک علاقوں کی ماحولیاتی صحت کو برقرار رکھنے میں خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور شمالی خراسان ان چند صوبوں میں سے ایک ہے جہاں ایرانی چیتے کی آبادی مناسب ہے۔

چیتوں کی دو تہائی آبادی ایران میں رہتی ہے، اور شمالی خراسان، خاص طور پر اسفرائن شہر میں ساریگل اور سالوک کا علاقہ چیتے کے لیے محفوظ علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ سروے بتاتے ہیں کہ ان رہائش گاہوں کے حالات مناسب ہیں اور اس سال اس قابل قدر نسل کو اس علاقے میں 20 مرتبہ دیکھا گیا ہے۔